گلبرگہ،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ واسیریڈی وجئے جیوتسنا نے جمعہ کے دن جیورگی تعلقہ ضلع گلبرگہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے قائم کردی کیامپوں کا معائینہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی امداد و سہولیات اورغذائی سربراہی کی جانکاری حاصل کی۔ انھوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کے کم ہونے کے بعدجب لوگ اپنے گھروں کو واپس ہوں گے تو انھیں چاہئے کہوہ اپنے گھروں اور اطراف و اکناف کی جگہوں کو پاک و صاف کریں تاکہ متعدی مامراضکیروک تھام ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہاگر لوگ یہ دیکھیں کہ پانی سڑک پر جمع ہورہا ہے یا پھر وہ ٹوٹے ہوئے نالوں کو دیکھیں تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر پنچایت ڈیولوپمینٹ آفیسر کو دیں
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلسی بھی قسم کی بیماریوں کی روکتھام کے لئے ہر قسم کی اھتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے۔ لیکناس معاملہ میں عوام کو بھی محتاط رہنا چاہئے۔ انھیں گرم کیا ہوا پانی پینا چاہئے۔ مقامی گرام پنچایتوں ں کا اسٹاف سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ان امدادی مراکز میں اگر کسی شخص میں کروناکی علامات پائی جاتی ہیں تو اسے فوری طور پر اس امدادی مرکز کے لئے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر کے ذریعہ اپنی جانچ کروانی چاہئے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع پنچایت چیف ایکیکیوٹیو آفیسر پی راجہ اور تحصیل دار سدرام بھوسگی کے ساتھ اس امدادی مرکز کے معائنہ کے وقت لنچ بھی کیا۔ امدادی مرکز کے معائنہ سے قبل محترمہ جیوتسنا نے جیورگی میں کتی ساونگی گاؤں کے قریب بھیما ندی پر بنے ہوئے برج (پل)کا بھی معائنہ کیا۔